خوشحال ریاض نے یو ای ٹی نیشنل سکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔

خیبرپختونخوا کے خوشحال ریاض خان نے پاکستان آرمی کے صدام الحق کو شکست دے کر یو ای ٹی ایکسپو اوپن سکواش چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے زیراہتمام منعقدہ ایکسپو 2024 میں نیشنل سکواش چیمپیئن شپ کا انعقاد ہوا ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے خوشحال ریاض خان نے فرسٹ راؤنڈ میں یو ای ٹی کے حمزہ طارق سیکنڈ راؤنڈ میں خیبرپختونخوا کے محمد عرش اور تھرڈ راؤنڈ میں پاک آرمی کے اعزاز خان کو ہرا کر چیمپیئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، خوشحال ریاض خان نے یہ تمام میچ دو صفر سے جیتے۔ فائنل میں ان کا مقابلہ پاک آرمی کے صدام الحق سے تھا یہ میچ دو ایک سے جیت کر خوشحال نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیئرمین کمپیوٹر سسٹم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر لئیق حسن نے انہیں ٹرافی اور کیش انعام دیا۔ اس موقع پر خوشحال ریاض خان نے حوصلہ افزائی کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے کوچ سابق ورلڈ نمبر 11 امجد خان کی ٹریننگ اور رہنمائی کا بڑا ہاتھ ہے۔ خوشحال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن رات محنت کرکے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed