ڈی جی میٹرو پولٹن کی تبدیلی کی مخالفت کر دی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کو ارسال کردہ سمری روک دی گئی ہے ڈسٹرکٹ میئر اور ڈی جی میٹروپولٹن کے درمیان بعض امور پر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ۔ ڈی جی میٹرو پولٹن کی تبدیلی کے لئے ڈسٹرکٹ میئر پشاور اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج بھی شروع کیا ہے اوردفاتر کی تالہ بندی کی ہے جس کے باعث سرکاری کام شدیدترین متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی سرکاری کام متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو شدیدترین مشکلات درپیش آئی ۔ ڈسٹرکٹ میئر اور ڈی جی میٹرو پولٹن کے درمیان اختلافات کے باعث عام شہری شدید ترین متاثر ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ تاہم گزشتہ روز چیف سیکرٹری کو ارسال کردہ سمری روک دی گئی اور واپس طلب کی گئی ہے ۔ ڈی جی میٹرو پولٹن اور ڈسٹرکٹ میئر کے درمیان اختلافات کے باعث بعض افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔