شعیب جمیل
خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن علی زمان ایڈووکیٹ پر ایف آئی آر کے اندراج پر بار کونسل نے شدید اختجاج کرتے ہوۓ آج منگل کو پورے صوبے میں عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے خیبر پختون خوا بار کونسل کے وائس چیئر مین صادق علی مومند اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی زمان ایڈوکیٹ پر ایف آئی آر ماورائے آئین و قانون ہے۔ کے پی بار کونسل وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہےصوبائی حکومت علی زمان ایڈوکیٹ کے خلاف درج ایف آئی آر کو فی الفور ختم کریں۔ خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق آج کوئی بھی وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔