اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں ”کلی وال رنگونہ فیسٹیول ” کا انعقاد

رپورٹ : حنا  ملک

اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں کلی وال رنگونہ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جہاں پہنچنے پر یونیورسٹی انتظامیہ، طلبا و طالبات نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اقراء نیشنل یونیورسٹی انجینئر قیصر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار عالم اور رجسٹرار محسن طاہر نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

فیسٹیول میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے شرکا ء فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فیسٹیولز کے انعقاد سے طلبا و طالبات میں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انہیں اپنی چھپی صلاحیتوں میں نکھار لانے اور انہیں منظر عام پر لانے کے مواقع مل جاتے ہیں۔ اس فیسٹیول کے ذریعے طلبا و طالبات نے پاکستان کے مختلف علاقوں کے کلچرز کو اجاگر کیا، جو کہ نہایت مثبت اقدام ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او سوات نے مختلف کلچرل سٹالز کا بھی جائزہ لیا اور طلباو طالبات سے ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس کی طرف سے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب کے منتظم احسان الملک کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ اہم ہیں کیونکہ یہ طلباء وطالبات میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ تقریبات تعلیمی اداروں میں منعقد ہونی چاہئیں۔ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی یونیورسٹی اقراء نیشنل یونیورسٹی کی اعلی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ وہ طلبا ء و طابات کو اس طرح کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed