پمز کے ڈاکٹر نے عمران خان سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کو ٹیسٹ دینے سے بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کروائے جائیں۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ آج کی سماعت پر بشریٰ بی بی کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا جتنی تیز ٹرائل چلایا جارہا ہے عدم اعتماد کرتی ہوں۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی جاتی رہی، نیب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس لانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں پر پابندیوں پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed