پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان وائی فائی میں جدید (نیکسٹ جنریشن) ٹیکنالوجی کو اپنانے والا ایشیا بحرالکاہل کا 10 واں ملک بن گیا ہے۔
ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کو اپنانے والا 10 واں ملک بننے کے بعد پاکستان نے آر ایل اے این (ریڈیو لوکل ایریا نیٹ ورکس) کے لیے غیر لائسنس یافتہ آپریشن کے لیے 6 گیگا ہرٹز (جی ایچ زیڈ) سپیکٹرم بینڈ متعارف کرا دیا ہے جسے وائی فائی 6 ای بھی کہا جاتا ہے۔
س بینڈوتھ کے اَن لاک ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ایشیا بحرالکاہل کا 10واں ملک بن گیا ہے جس نے وائی فائی کے لیے 6 گیگا ہرٹز ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں صرف 60 ممالک نے آر ایل اے این (وائی فائی) خدمات کے لیے 6 جی ایچ زیڈ (مکمل یا جزوی) اَن لاک کیا ہے۔