شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری شاکر اللہ کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری, آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا اور مزید سماعت 27 مئی تک ملتوئی کردی ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزارہ کے بیٹے شاکراللہ کو 18 اپریل کو اس عدالت نے ضمانت دی, 25 اپریل کو جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کو دوبارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل کے سامنے سے اٹھایا اور ابھی تک لاپتہ ہے,