صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے پشاور میں روایتی گڑ کے شربت کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ موسم گرم ہونے کے ساتھ ہی دوپہر کے اوقات کار کے بعد بازار ، شاہرائیں سنسان ہو کر رہ جاتی ہیں ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بدستور برقرار ہے ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ ساتھ خربوزے کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے