25سال قید پانے والے ملزم کی اپیل منظور،رہائی کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں 25 سال قید اور جرمانے کی پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اپیل منظور کرلی اور ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے ملزم عادل خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔ملزم کی جانب سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2021 میں سابقہ دشمنی کے بنا پر اسحاق سکنہ کالو خان کو قتل کیس تھا جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے ملزم کو 2023 میں عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا ملزم نے سزا کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ۔دوران سماعت ملزم کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ موقع پر گواہان کہ موجود ثابت نہیں ہو رہی جبکہ میڈیکل رپورٹ اور نقشہ موقع میں تضاد ہے اور اپیل کنندہ سے جو پستول برآمد ہوئی اس میں پہلے ہی سے ملزم بری ہوچکے تھے انہوں عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں کافی شکوک وشبہات ہیں لہذا ملزم کی سزا ختم کی جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیل منظور کردی اور مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed