زرعی ترقیاتی بنک کے 12ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت

شعیب جمیل

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن پشاور بنچ نے زرعی ترقیاتی بنک کے 12ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ گزشتہ روز این آئی آر سی کے ممبر محمد زبیر نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار ابرار وغیرہ کے وکلا سید حماد علی شاہ اور وقاص منیر ایڈوکیٹس نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار زرعی ترقیاتی بینک میں مختلف عہدوں پر کئی سالوں سے تعینات ہیں لیکن تاحال درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا گیا ہے ۔ مستقلی درخواست گزاروں کی قانونی حق ہے لہذا درخواست گزاروں کو مستقل کیا جائے ۔ این آئی آر سی نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے تمام درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed