آٹا سستا ہوتے ہی روٹی کی قیمت 10روپے کرنے پر غور

شعیب جمیل

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی حکومت روٹی کی قیمت 15روپے سے 10روپے کرنے پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔ جبکہ نابنائیوں اور آٹاڈیلرز کی فہرستیں صوبائی حکومت کو ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض نانبائی آٹا ڈیلرز ہیں۔ بیس کلو فائن آٹا ، سپیشل فائن آٹا ،دانے دار آٹا ، سرخ آٹے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے تک کمی آئی ہے جبکہ چالیس کلو آٹے کی بوری کی قیمت 9ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے روٹی 15روپے کرنے کے اعلان کے باوجود پشاور میں نابنائی روٹی 15روپے کے بجائے تیس روپے میں فروخت کر رہے ہیں آٹے کی قیمت میں کمی کے باعث صوبائی حکومت نے روٹی کی قیمت پندرہ سے دس روپے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اور اس ضمن میں محکمہ خوراک سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ پشاور میں پندرہ روپے والی روٹی ختم ہو چکی ہے اور نابنائی انتظامیہ کو بلیک میل کر کے تیس روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed