کوشش کروں گا کہ گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہ بنے,فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہ بنے، صوبے اور علاقے کی خوشحالی کےلیے مل کر کام کریں۔

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر بنائے جانے پر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں، میری پوری کوشش ہوگی صوبے کےلیے زیادہ سے زیادہ فنڈ لے کر آؤں، میں اپنے صوبے کا وکیل بننا چاہتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے، لکی سیمنٹ پر حملہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، ہمارے صوبے میں زرعی پانی کا مسئلہ ہے، باقی صوبوں میں منصوبے مکمل ہوئے لیکن ہماری چشمہ لفٹ کینال کا منصوبہ التوا میں پڑا، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل طلب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed