بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں خطرہ تھا: مشعال یوسفزئی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی اعظم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ لاحق تھا۔

میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسف زئی نے کہا کہ ڈھائی مہینے کی جدوجہد کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا کارڈیالوجسٹ سے معائنہ اور بلڈ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

مشعال یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں اکیلی تھیں، اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود نے مزید کہا کہ چائلڈ عدالتیں جس مقصد کے لیے بنی تھیں اس پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھریلو تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed