اذلان شاہ کپ, پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اذلان شاہ کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ملائیشیا سے وطن واپسی پر پاکستان ہاکی ٹیم کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں پاکستان کی ٹیم ناقابل شکست رہی، ٹیم کی کارکردگی شاندار تھی۔

رانا مشہود نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی ٹیم کےلیے انعامات کا اعلان کریں گے۔

پینالٹی ایکسپرٹ ابوبکر محمود نے کہا کہ ورلڈکپ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور رانا مشہود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed