شعیب جمیل
پشاور سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان نے من گھرٹ اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اور مدمقابل امیدوارتیمور سلیم جھگڑاکے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیاہے ، دعوے میں سات کروڑ دس لاکھ روپے ہرجانے اداکرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عطا اللہ جان نے دعویٰ کی سماعت کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کو 29مئی تک جواب جمع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی جلا ل خان نے سات کروڑ اور دس لاکھ روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا دعوی ذہانت اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کرتے ہوئیموقف اپنایا ہے کہ 2024کے عام انتخابات میں انکے مدمقابل امیدوار پی ٹی آئی کے رہنما تیورسلیم جھگڑاکو شکست دیکر پی کے 79سے مسلم لیگ (ن )کی سیٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئے ۔تاہم بعدا زیں انتخابی عمل میں مدمقابل امیدوار تیمور سلیم جھگڑا نے ان پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے انکو مجرم اور افغانی باشندہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا میں انکے خلاف مہم چلائی ۔جس سے انکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، ذہنی کوفت اور ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑاہے اس حوالے سے تیمور سلیم جھگڑا کو قانونی نوٹس بھی ارسال کیاگیاتاہم اس کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس پر مدعی مقدمہ نے مدعاعلیہ کے خلاف عدالت میں دعوی جمع کردیا۔