وزیراعلیٰ کے پی نے شیر افضل مروت کے بھائی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹادیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی اور اپنے معاون خصوصی خالد لطیف خان مروت کو عہدے سے ہٹا دیا۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

 

خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed