جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور

آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد جمہوریت کے لئے آزاد صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے صحافی برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے صحافی انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام اور فورسز کے ساتھ ساتھ یہاں کے صحافیوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ ہماری حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرے گی۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed