ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں خالی آسامی پر کلرک بھرتی کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں لوئرڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی )کی خالی آسامی پراسکریننگ اورٹائپنگ ٹیسٹ پاس کرنے کے باجود امیدوار کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر رٹ منظور کرلی اور اسکی تقرری کا حکم دیدیا ۔دورکنی بنچ نے ذیشان عالم کی درخواست پر سماعت کی۔انکے وکیل نعمان محب کاکاخیل ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں ایل ڈی سی کی آسامیوں کیلئے درخواست دی تھی اور اسکے بعد اسکریننگ ٹیسٹ اور ٹائپنگ اسپیڈ ٹیسٹ پاس کیا اورانہیں انٹرویو کیلئے بھی بلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 5پوسٹوں میں سے 4پر بھرتی کی گئی جبکہ ایک خالی پوسٹ جس پر درخواست گزار کا حق بنتا تھا تاہم ادارے نے تقرری کی بجائے متعلقہ پوسٹ مشتہر کردی جو غیرقانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک طے شدہ قانون ہے کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل افراد کی تقرری اسوقت کی جائیگی جب کوئی منتخب امیدواربھرتی ہونے سے انکار کرے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو ایل ڈی سی کی خالی آسامی پر بھرتی کرنے کاحکم دیتے ہوئے رٹ پٹیشن منظو رکرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed