اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ معطل کرنے کے بعد پی آئی اے نے درجنوں ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو پشاور سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی آئی اے نے پشاور سے اندرون ملک تمام پروازوں کا سلسلہ نجکاری کے باعث بند کر دیا ہے صرف خلیجی ممالک کے لئے پروازوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ بکنگ آفس ، میں سو سے زائد ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پشاور سے کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، چترال ، سمیت دیگر شہروں کے لئے پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث درجنوں فالتو ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے پشاور سے کراچی کے لئے ایک ائیر لائن کے علاوہ تمام نجی ائیر لائنز نے بھی اپنی پروازوں کا سلسلہ بند کردیا ہے ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے فہرستیں مرتب کر کے سفارشات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی ہے