چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے باوجود اپنے محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے گریڈ 20کے پروفیسر نصر اللہ کی خدمات سے متعلق محکمہ ابتدائی تعلیم خیبر پختونخوا مراسلہ ارسال کردیا ۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ خان کی ڈیپوٹیشن 15اپریل 2024کو ختم ہوچکی ہے لیکن انہوںنے تاحال اپنے محکمے کو رپورٹ نہیں کی اس لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم ریکارڈ کے مطابق وہ غیر حاضر ہیںاور انہوں نے فوری طورپر اپنے محکمے رپورٹ کرنا ہے ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم پروفیسر نصر اللہ کو چیئرمین پشاور بورڈ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرے ۔
چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے
