شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اگر ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر کسی شہری کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام سٹاپ لسٹ میں بغیر کسی ثبوت کے شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دینگے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں بنچ نے ممبر صوبائی اسمبلی پیرمصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی ہے ان کا پاسپورٹ بلا وجہ بلاک کیا گیا ہے عدالت میں موجود ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبدالرحمان آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سیکورٹی ایجنسی کے کہنے پر ان کی پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے, جس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے یوئے کہا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟ غیر قانونی طور پر کسی بھی شہری کا پاسپورٹ بلاک نہ کریں,