جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، متعارف کرا دیا گیا

خیبرپختونخوا پولیس جرائم پیشہ افراد کی کھوج اب فٹ پرنٹ سے کرے گی۔ اس سلسلے میں نیا آلا متعارف کرا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا کھوج لگانے کے لئے خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیا آلہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔یہ نیا تیار کیا جانیوالا آلہ فٹ پرنٹ کے ذریعے ملزمان تک رسائی ممکن بنائے گا۔ اس سے تحقیقاتی ٹیم کو مجرموں کی گرفتاری میں بھی آسانی رہے گی۔اس آلہ کی مدد سے پولیس نے مختلف علاقوں میں مستقل جرائم کرنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کرائم سین سے ملنے والے نشانات اس ڈیٹا سے میچ کر کے اصل مجرم تک آسانی سے پہنچ سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed