تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز ویمنز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز  کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی۔ ہیلی متیھیوز 141 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 19 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ اسٹیفنی ٹیلرز نے 47 رنز بنائے۔ہیلی اور اسٹیفنی ٹیلز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 رنز بنائے۔پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 ،فاطمہ ثنا نے 2  وکٹیں لیں۔ فاطمہ ثنا نے ون ڈے کیرئیر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم پہلے ہی دو میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed