پشاور میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہرکو قید اور جرمانےکی سزا

پشاور  میں فیملی کورٹ نے شہری کو  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا سنا دی۔

عدالت نے شہری کو تین ماہ قید جب کہ 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانےکی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15روز قید ہوگی۔عدالتی فیصلےکے بعد  پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سےگرفتارکرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا۔بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed