سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کا نام دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) کے چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کا نام دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔

بیرسٹرگوہر  کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed