ڈی آئی خان میں فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور  راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed