پشاور، شہرمیں ٹریفک نظام کا جائزہ لینےکےلئے حکام کا دورہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی, صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان, کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود اور چیف ٹریفک آفیسر سعودخان نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گھنٹہ گھر چوک میں تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے گئے’ سٹی ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات ٗ نو پارکنگ زونز اور ہتھ ریڑھیوں کیخلاف آپریشن کیا۔دورے کے موقع پر ہیریٹیج ٹریل پر ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات ٗ تجاوزات قائم کرنیوالوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے ہیریٹیج ٹریل پر ٹریفک روانی برقراررکھنے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تعینات کرنے کا حکم دیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed