قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید انور نے اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا۔
اسلام کی تبلیغ سے وابستگی اختیار کرنے والے سعید انور کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں، اب کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر میرے نام سے جعلی اکاونٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
سعید انور نے مزید کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکر گمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں، واضح رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔