خیبرپختونخوا میں سیلاب’ نوشہرہ اور چارسدہ زیر آب’ مزید 10 جاں بحق

خیبرپختونخوا میں سیلاب’ نوشہرہ اور چارسدہ زیر آب’ مزید 10 جاں ب

خیبر پختونخوا میں سیلابی صورت پیدا ہوگئی ہے،  دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب’ پیر سباق’ امان گڑھ’شبقدر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ‘ شبقدر’ لوئر و اپر دیر’ باجوڑ ‘ ہنگو اور پشاور میں مزید اموات
اب تک 21 اموات ہوئیں’ بیرسٹر سیف ‘ وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کو الرٹ کردیا’ گورنر بھی متحرک’ چیئرمین این ڈی ایم اے’ چیف سیکرٹری ‘ چیئرمین ہلال احمر’ میئر پشاور سے خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ‘ نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب آگیا’ جبکہ اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ‘ مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے’ شبقدر میں 3 بچیاں’ ہنگو اور دیر بالا میں 2 خواتین’ لوئر دیر اور پشاور میں 3 بچے ‘ باجوڑ میں بھی اموات رپورٹ ہوگئیں’ ضلع نوشہرہ کے علاقوں پیرسباق، امان گڑھ، گجر بستی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، اس وقت پانی کا بہا ایک لاکھ 92 ہزار 300 کیوسک ہے۔اس صورتحال میں سیلابی پانی پیرسباق، امان گڑھ، گجر بستی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ اس کے بعد پانی کی سطح گرنے لگی تاہم اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ضلع چارسدہ کے مقام پر دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلابی پانی گندم کی فصل میں داخل ہوگیا جس سے کھڑی فصل کو شدید نقصان ہوا ‘سیلاب کے باعث دریائے کابل کے کنارے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ شہریوں نے مال مویشی سمیت موٹروے پر ڈیرے ڈال دیے۔خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق 32 زخمی جبکہ 330 گھر متاثر ہوچکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔ ، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف آپریشن اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed