سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملہ، پادری سمیت متعدد افراد زخمی

یہ واقعہ پیر کی شام سڈنی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور قصبے واکیلے کے کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں پیش آیا۔

نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک 50 سالہ شخص بھی شامل ہے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جس بشپ پر حملہ کیا گیا تھا اس کا نام مار ماری ایمینوئل ہے، چرچ کی ویب سائٹ کے مطابق ایمانوئل کو 2009 میں پادری اور پھر 2011 میں بشپ مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed