وزیراعلیٰ کی ہدایت پربی آرٹی پشاورکی سروس رات12بجےتک فعال رکھنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر بی آر ٹی کی سروس رات 12بجے تک فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق اوقاتِ کار میں توسیع چاند رات تک ہے،ٹرانس پشاوراضافی اوقاتِ کار میں سٹاپنگ روٹ SR-02 پر چاند رات تک سروس مہیا کی جائے گی۔روٹ SR-02 پر چمکنی تا کارخانو مارکیٹ سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چمکنی سے آخری بس رات 11 بجے جبکہ کارخانو سے آخری بس رات 12 بجے روانہ ہو گی۔
اوقاتِ کار میں توسیع کامقصد عوام کو عید کی خریداری میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed