پشاور میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ،موبائل سنیچنگ اورڈکیتی وارداتوں سےعوام پریشان

شعیب جمیل

پشاور میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونے سمیت موبائل سنیچنگ اور ڈکیتی واارداتوں سے عوام پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق موبائل سنیچنگ اور ڈکیتی واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔ان وارداتوں سے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ لوٹ مار اور ڈکیتی کے درجنوں واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں سے محض چند کی رپورٹ درج ہوتی ہے۔ اس میں بھی پولیس سادہ کاغذ پر شکایت لکھ کر معاملہ رفع دفع کردیتی ہے۔شہریوں کے مطابق اب ہر طرف چوروں، ڈکیتوں اور راہزنوں کا راج ہے۔ گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے، یہاں تک کہ مصروف ترین بازاروں میں بھی راہ چلتے شہریوں سے موبائل چھین لیے جاتے ہیں۔ ان حالات میں پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راہزنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 100 سے زائد چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed