پشاور، حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

شعیب جمیل

پشاور: عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

دخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، اس کے باوجود حلف نہیں لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed