ٹاوٹ ازم کا خاتمہ ،سیشن کورٹ پشاور میں Surites Management Systemکا افتتاح

شعیب جمیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے فوجداری مقدمات کے دوران ضمانتی افراد کی حیثیت جانچنے اور عدالت میں موجود ٹاوئٹس کے خاتمے کیلئے پہلی مرتبہ ضلعی عدالت میں Sureties Management Systemکا افتتاح کیا تاکہ ضمانت کے لئے پیش ہونے والے افراد کے نظام میں شفافیت لائی جاسے۔ پشاور سیشن کورٹ کے ترجمان کے مطابق عدالتوں کو ٹائوٹس کے ضمانت ناموں میں پیش ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش تھیں۔ اور ایک ہی شخص بطور ضامن بیک وقت مختلف عدالتوں میں ایک سے زائد افرادکی ضمانت کے مچلکے پیش کر تے تھے، جبکہ عدالت کو ضرورت پڑنے پر ضمانت پر رہا شخص پیش نہیں ہوتے تھے جس سے مقدمات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا تھا۔ مذکورہ نظام کے نفاذ کے ساتھ ٹائوٹ ازم پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔مذکورہ نظام میں جب کوئی شخص بطور ضامن کسی کی ضمانت کے لئے پیش ہوگا تو اس شخص کا شناختی کارڈ سسٹم پر آجائے گا اور اگر یہی شخص دوبارہ بطور ضامن کسی کی ضمانت کے لئے پیش ہو گا تو کمپیوٹر سسٹم اسے فوری ٹریس کر کے بتا دے گا کہ مذکورہ شخص کے شناختی کارڈ پر اس سے قبل کتنے ضمانت ناموں کے مچلکے سے درج ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed