وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صوبہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئَے پشاور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔