ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور: اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، باجوڑ، دیر، چترال، رستم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کسوٹی نیوز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا ہے۔ باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس  کیے گئے۔ فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،  زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed