پشاور پولیس اہم کاروائی، اندھے قتل میں ذاتی منشی ملوث نکلا

شعیب جمیل

تھانہ فقیر آباد پولیس نے  اہم کارروائی کرتے ہوئے سپیرپارٹس کے کاروبار کرنے والا شہری کے اندھے قتل میں ملوث انتہائی شاطر ملزم گرفتار، ملزم مقتول کا منشی نکلا، تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کی ہدایات پر اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران مروت نے تفتیشی آفیسر علی اکبر خان کے ہمراہ پانچ دن قبل شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم عمران کا تعلق ضلع مہمند حال مدینہ کالونی طارق ٹاون سے ہے، جو کہ بیرون ملک سے سپیرپارٹس کا کاروبار کرنے والا مقتول اختر گل کا منشی نکلا، ملزم انتہائی شاطر ہے جس نے پیسوں کی لالچ میں آکر موقع پاتے ہی اپنے حجرے میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا جو کہ بعد میں چیخ و پکار کا ڈراما رچاکر ہسپتال بھی پہنچایا جہاں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جس پر مقامی پولیس نے مقتول کے بیٹے شاہ فہد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف نامعلوم وجوہات کی بناء پر مقدمہ درج کرکے اندھا قتل کا مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی تھی ، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران مقتول کے منشی کے بیانات میں باربار تضاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر ملزم نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے پیسوں کی لالچ کی خاطر مقتول کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed