پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن ہے۔

ملتان سلطانز کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ چار میچز میں کامیابی ملی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed