رواں سال کے دوران ایس پی سمیت 42اہلکار شہید

شعیب جمیل

یکم جنوری سے 27فروری تک صوبے بھر میں ایک ایس پی سمیت 42اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ 70سے زائد اہلکار زخمی ہو ئے ہیں دو مہینوں کے دوران پولیس پر حملوں کے و اقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ باجوڑ میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہو ئے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پر حملہ میںدس پولیس اہلکار شہید ہو ئے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران ، مختلف حادثات کے دوران ، ٹارگٹ کلنگ کے دوران 42سے زائد کانسٹیبلز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے کے افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ مردان میںگزشتہ روز ایس پی نے جام شہادت نوش کیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قلیل ترین وسائل کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے دو مہینوں کے دوران پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed