پی ایس ایل9: پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں ٹاس جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے آؤٹ ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ جاری ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی، اسے 4 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز نے 2 تبدیلیاں کیں، لنڈے اور حارث رؤف کی جگہ محمد عمران اور کارلوس براتھویٹ کو شامل کیا ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب بابراعظم (کپتان) محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان) ، محمد عمران، زمان خان پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed