خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ، پولیس افسر پر مقدمہ درج

پشاور: خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے کے الزام پر خیبرپختونخوا کے سینئر پولیس آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر آفیسر ایس پی عارف خان کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

زوجہ محمد ارشاد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پولیس آفیسر پر الزام عائد کیا تھا کہ ایس پی عارف خان اس سے زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے ایس پی عارف خان مجھے ، میرے خاوند اور بچوں کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس نے اپنے گھر میں مجھے مارا پیٹا۔

خاتون کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے سابق ڈی پی او چارسدہ عارف کو آپریشن ونگ سے کلوز کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed