شیر افضل مروت اور عاطف خان آمنے سامنے آگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر عاطف خان نے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کی جانب سے آڈیو پیغام میں کارکنوں کو ورکرز کنونشن میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔عاطف خان کے آڈیو پیغام پر شیر افضل مروت نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف خان ورکرز کنونشن نہیں روک سکتے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عاطف خان کے خلاف خان صاحب (چیئرمین پی ٹی اٰئی) سے شکایت کروں گا۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر علی گنڈا پور سے عاطف خان کو شوکاز نوٹس دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed