فیس بک پر پاکستانی شہری نصراللہ سے دوستی ہونے کے بعد پاکستان آنے اور شادی کرنے والی 2 بچوں کی ماں انجو (مسلم نام انجو) حکومت پاکستان سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا پر انجو (فاطمہ) کے بھارت پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے منہ پر ماسک پہنا ہوا ہے اور کہہ رہی ہیں کہ میں بھارت پہنچنے پر خوش ہوں تاہم، انہوں نے صحافیوں کے مزید کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انجو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی جہاں سے انہیں امرتسر ایئرپورٹ لے جایا گیا اور پھر وہاں سے دہلی ایئر پورٹ روانہ ہوگئیں جہاں سے وہ اپنے آبائی شہر راجسھتان جائیں گی۔
بھارت سے خیبر پختونخوا کے ایک دور افتادہ گاؤں پہنچ کر محبت کی شادی کرانے والی انجو کے ویزے میں رواں برس اگست میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔ شادی کے لیے اسلام قبول کرنے اور نصر اللہ سے شادی کے بعد انجو کا نام فاطمہ رکھ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس 25 جولائی کو انجو نے اپنے 29 سالہ دوست نصراللہ سے شادی کی تھی، جس کا گھر خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں ہے۔ پریمی جوڑا 2019 میں فیس بک پر دوست بنا تھا۔
بھارت میں انجو کی شادی اروند سے ہوئی تھی، جو راجستھان میں مقیم ہے۔ ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور ایک 6 سالہ بیٹا ہے۔