پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی عبوری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے غیر قانونی کنکشن کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی عبوری ضمانت درخواست کنفرم کردی ۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کے خلاف بجلی میٹر سے ڈائریکٹ کنکشن لینے کا الزام لگایا گیاجس میٹر کا ذکر کررہے ہیں یہ میٹر درخواست گزار کے نام پر ہے ہی نہیں انکے موکل کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیاپی ٹی آئی سے تعلق ہونے کی وجہ سے میرے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔ درخواست گزار یوسف خان ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی ضمانت کنفرم کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed