ریسکیو 1122میں اقرباپروری کا معاملہ نیب کے حوالے

شعیب جمیل

پشاور ہائی کورٹ نے ضم اضلاع میں ریسکیو1122 کی آسامیوں میں بے قاعدگیوں سے متعلق درخواست میں مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں ضم اضلاع میں ریسکیو1122 بھرتیوں کا معاملہ نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے نیب کو ریسکیو 1122 ضلع مہمند میں تعیناتی کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت درخواست گزاروں صداقت شاہ اور شازعلی وغیرہ کے وکیل زیارت خان مہمند ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ2019 میں ریسکیو 1122 نے مختلف آسامیاں مشتہر کی تھی جن میں ضلع مہمند کے لئے مختص سیٹوں پر دیگر اضلاع کے لوگ لئے گئےآسامیوں پر بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا اہلیت نہ رکھنے والے افراد کو بھی بھرتی کیا گیا جبکہ آسامیوں کے لئے درکار تجربہ نہ رکھنے والے افراد کو بھی بھرتی کیا گیاان آسامیوں پر سیاسی بھرتیاں بھی کی گئی جبکہ دوران سماعت نادرا نے جو ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تو اس سے معلوم ہوا کہ بھرتی کیے گئے افراد میں 17 افراد کا تعلق ضلع مہمند سے نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed