شعیب جمیل
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے 9 اور 10 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کی تفصیلات کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے 9 اور 10 مئی مقدمات میں نامزد ملزمان کی تفصیلات اکھٹا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے طلب کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفصیلات پراسکیوشن ڈیپارمنٹ اکھٹا کر رہے ہیں اور اب تک پشاور ڈویژن سے 348 ملزمان کے نام اور ولدیت ارسال کردی گئی ہیں۔ پشاور ڈویژن کے تین اضلاع پشاور ، خیبر اور ضلع مہمند میں 470 کے لگ بھگ ملزمان نو اور دس مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں جس میں اکثریت ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے ۔ پشاور پانچ تھانوں ، خیبر کے دو تھانوں اور ضلع مہمند کے ایک تھانے میں نو اور دس مئی کے مقدمات درج ہیں جن کے خلاف ٹرائلز کے لیے چالان عدالتوں میں دائر کردیئے ہیں مذکورہ مقدمات میں تقریبا 99 فیصد ملزمان نے اے ٹی سی عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کیے ہیں ۔ تاہم اب دوبارہ ملزمان کی نام اوت ولدیت کے ساتھ ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق ڈیٹا وفاق کے حوالے کیا جائیگا ۔