خیبر پختونخوامیں 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست پولیس کو فراہم

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ فہرست میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed