ورلڈکپ فائنل کیلئے تمام تیاریاں مکمل،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سخت ٹاکرا متوقع

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر یعنی کل بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جس میں سخت ٹاکرے کی توقع کی جارہی ہے ۔ 

فائنل میں اس ایونٹ کی ناقابلِ شکست ٹیم بھارت آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، لیگ میچز میں بھارت نے کینگروز کو شکست دی تھی۔ مگر میکس ویل کی ڈبل سنچری کے بعد کینگروز فارم میں آچکے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی،یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ  بلے بازوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔

پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed