ریلویز پولیس کراچی کی فرض شناسی؛ 5 ماہ قبل لاپتا قیمتی بیگ مالک کے حوالے

لاہور: پاکستان ریلویز پولیس کراچی کی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کراچی نے 5 ماہ قبل گم ہونے والا بیگ جس میں 2 لیپ ٹاپ موجود تھے مسافر کو لوٹا دیا، کراچی کا رہائشی محمد شعیب رواں سال فروری میں رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی سفر کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن آیااور جلد بازی کے باعث اپنا بیگ اور 2 قیمتی لیپ ٹاپ کینٹ اسٹیشن کی پارکنگ میں بھول گیا تھا۔

ریلویز پولیس نے مسافر کے قیمتی سامان کو 5 ماہ تک امانت کے طور پر محفوظ رکھا، مسافر کے لوٹنے پر قیمتی سامان کو اس کے حوالے کردیا، مسافر نے ہیلپ ڈیسک کی دیانتداری اور فرض شناسی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed