شعیب جمیل
جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور محمد شعیب نے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اظہرعلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق ملزم اظہر پر ریاستی اداروں کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ خزانہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اظہر علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔